پنجاب کابینہ وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں پنجاب کابینہ سے متعلق حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس کے بعد پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبے میں کابینہ کی تشکیل دومرحلوں میں کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آزاد ارکان اور ق لیگ کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔