پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی مرکزی قیادت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے سرفراز بگٹی کا نام فائنل کر لیا۔
یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نگران وفاقی حکومت میں بطور وزیر داخلہ فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں تاہم انہوں نے الیکشن 2024 سے قبل اپنے عہدے سے استعفے دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا اور وہ بلوچستان اسمبلی کے لئے ممبر بھی منتخب ہوئے۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے سرفراز بگٹی کا نام وزیراعلی بلوچستان کیلئے فائنل کردیا گیا اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر کی طرف سے آج پریس کانفرنس متوقع ہے۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل منعقد ہوگا جس میں قائد ایوان منتخب کیا جائے گا تاہم، بلوچستان اسمبلی سے اب تک وزارت اعلی کے لئے کسی جماعت کے امیدوار نے کاغذات وصول نہیں کیے۔