جاتی سردی پھر لوٹ آئی ،پنجاب سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج اورکل لاہور میں خوب بادل برسیں گے،صبح سویرے آسمان پرکالے بادل چھا گئے،سرد ہوائیں چلنے لگی،گلبرگ،فیروز پورروڈ،نشترٹاؤن ماڈل ٹاؤن، مسلم ٹاؤن میں بونداباندی سےموسم خوشگوار ہو گیا۔
جڑواں شہروں میں صبح سےکہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش جاری ہے، بلوچستان،خیبر پختونخوا،پنجاب، سندھ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش و برفباری متوقع ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آبادمیں آج بھی مختلف مقامات پر بارش ہوگی، ملک کے چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر واسا کو ہائی الرٹ کردیا گیا،رین ایمرجنسی نافذ ہے،فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،بارش ہلکی ہے،کہیں بھی پانی کھڑا ہونےکی شکایت نہیں ملی،نالہ لئی اور شہر کے بڑے نالوں کی بھی مانیٹرنگ کی جاری ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی تیزبارش کی پیشگوئی،دن میں ہلکی اور شام میں تیزبارش متوقع ہے،کےایم سی کےمتعلقہ محکموں کےعملےکی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، صبح سے مطلع ابرآلود،کم ازکم درجہ حرارت 19 ڈگری رہنےکا امکان ہے۔جامعہ اردو نے چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے آج ہونے والے پرچے اور ٹیسٹ ملتوی کردئیے۔