حلقہ پی بی7زیارت کم ہرنائی میں11پولنگ اسٹیشن پرری پولنگ کے دوران ن لیگ کے حاجی نور محمد دمڑ آگے جبکہ جےیوآئی کےخلیل الرحمان دومڑ پیچے ہیں ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے حلقےحلقہ پی بی7زیارت کم ہرنائی میں11پولنگ اسٹیشن پرری پولنگ کا انعقاد کیا گیا،جہاں صبح 8 بجے سے شام5 بجے تک پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہا، کل بارہ ہزار پانچ سو گیارہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع جاری ہے۔
اب تک کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کےنورمحمد7467ووٹ لےکرپہلےنمبرپر جبکہ جےیوآئی کےخلیل الرحمان دومڑ2443ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشنز پر آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے دوران ووٹ کم کاسٹ ہوئے تھے جبکہ یہاں جھگڑے کے دوران سیاسی جماعت کا کارکن بھی جاں بحق ہوا تھا۔ جس کےبعدآج دوبارہ پولنگ ہوئی۔