اکیاسی سالہ امریکی صدر جوبائیڈن کا سالانہ جسمانی اور اعصابی طبی معائنہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدرجو بائیڈن کا سالانہ معائنہ کیا گیا،جس کےبعد ڈاکٹر نے انھیں صدارتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے فٹ قراردیدیا ہے۔
معالج کےمطابق ان کی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں،ان کی صورت حال گزشتہ سال کی طرح ہی ہے،امریکی صدرجوبائیڈن دوبارہ صدرمنتخب ہونے کی صورت میں نئی ٹرم میں چھیاسی برس کے ہوجائیں گےجس وجہ سےانہیں شدید تنقید کاسامنا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق طبی معائنے کی رپورٹس کی تفصیلات آج جاری کردی جائیں گی۔