پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا امیدوار برائے وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کے نام کا اعلان کردیا۔ اور کہا ہے کہ تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، پاکستان مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان کی جانب سے شریف برادران کا ڈائس بجا کر استقبال کیا گیا ،شہباز شریف کا نام بطور امیدوار وزیراعظم پیش کیا گیا، ارکان کی توثیق کے ساتھ نواز شریف نے باقاعدہ نامزدگی کا اعلان بھی کر دیا۔ جبکہ امیدوار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہوں گے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، پاکستان مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اب مزید کسی تجربے کی گنجائش نہیں۔
انہوں نے انتشار کے بجائے اتحاد جبکہ تبدیلی کے بجائے تعمیری سیاست پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل معیشت کی بہتری سے جڑا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو واپس ترقی کی پٹڑی پر چڑھائیں گے۔ معیشت سے ہی تمام معاملات جڑے ہوئے ہیں ،انشاءاللہ حکومت معیشت کو بھی ٹھیک کرے گی۔
قائد ن لیگ نے پی ڈی ایم دور حکومت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شہباز شریف کی جگہ ہوتا توشاید نہ چل پاتا، انہوں نےڈیڑھ سال مشکل سےگزارےہیں،شہبازشریف اس وقت بہترین انتخاب ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت زخمی ہےہم نےاس کےزخم بھرنےہیں،یقین ہے، پہلےڈیڑھ دو سال مشکل ہوں گےپاکستان ڈیڑھ دوسال میں مشکلات سےنکل جائےگا، مشکل میں ہم نے ایک ہوکررہناہےاورمخالفین کامقابلہ کرناہے۔
شہباز شریف نے وزیراعظم کی نامزدگی پر بڑے بھائی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی والے ملک کو دیوالیہ کر کے گئے۔ پاکستان کو واپس اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی،پی ڈی ایم حکومت میں ہم نے انتہائی جانفشانی سے کام کیا،اتحادیوں کے تعاون سے پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادارکان نوازشریف پراعتمادکرکےغیرمشروط طورپر پارٹی میں شامل ہوئے۔بیرسٹرعقیل ملک ،راجہ ہراج، وسیم قادر اور رشیداکبرنوانی کوپارٹی میں شمولیت پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔
مسلم لیگ ن نے ملک بھرسےکامیابی حاصل کی،ہمارےارکان اسمبلی میں اپنےبل بوتےپرالیکشن جیت کر آئے ہیں، جبکہ آزادارکان کی شمولیت کےبعد ہماری عددی اکثریت104ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک میں سی پیک لائے،اورموٹرویز کےبانی ہیں،ان کی قیادت میں ملک سےدہشتگردی کا خاتمہ ہوا،کراچی کےلوگ امن واپس کرنےپرآج بھی دعائیں دیتےہیں،انہوں نے دہشتگردی کےحوالےسےپاک فوج سےملکرفیصلےکئے،نوازشریف نےمنفی قوتوں کامقابلہ کیا، جلاؤ گھیراؤکی طرف نہیں آئے،نوازشریف نےجبرکاسامناکیا،لیکن کبھی کسی کومیرجعفرنہیں کہا۔
نامزد وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف نےمنفی قوتوں کامقابلہ کیا،لیکن جلاؤگھیراؤکی طرف نہیں آئے،بیماری پرفقرے کسنے کےباوجود نوازشریف نےصبر سے کام لیا،اسی طرح بھٹوسولی چڑھ گئے لیکن جی ایچ کیوکی طرف نظرنہیں کی،بینظیرشہیدہوئیں کسی نےجی ایچ کیوکی طرف نظرنہیں کی۔
انوں نے کہا کہ الیکشن میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہےبعض جگہوں پرہمارےلوگ بھی ہارگئے، نوازشریف کی قیادت میں قوم کی اُمنگوں پر پورا اُتریں گے۔
شہباز شریف نے اس سوال پر کہ کیا ایم کیو ایم سے رابطہ کریں گے؟ کہا کہ جی ہماری ٹیم بالکل ان سے رابطے میں ہے ۔ انشاءاللہ ہمارے جو اتحادی ہیں ان سے مل کر چلیں گے۔
دریں اثنا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 100 سے زائد ارکان شریک ہوئے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کی قرار داد بھی منظور کی گئی۔