گلشن اقبال پارک لاہور میں غیر قانونی جھولا لگنے سے ننھی بچی جان کی بازی ہار گئی جبکہ والدہ شدید زخمی ۔
تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پارک لاہور میں پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعہ کا مقدمہ پولیس نے درج کرتے ہوئے ملزم جمشید کو گرفتار کر لیاہے ۔ملزم جمشید نے غیر قانونی جھولے کے گرد کوئی احتیاطی تدابیر انتظام نہیں کر رکھا تھا اور جھولے کے پاس سے گزرتی ہوئی بچی اور اس کی والدہ زخمی ہوئیں ، بچی بعدازاں دم توڑ گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معاملے کا نوٹس لے لیاہے ۔