لاہور میں وفاقی سیکرٹری داخلہ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
حبیب مسجد طفیل روڈ کینٹ لاہورمیں ادا کی گئی نمازجنازہ میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگران وفاقی وزیر داخلہ سر فراز بگٹی نے وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
یہ بھی پڑھیں :۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ عبداللہ سنبل انتقال کر گئے
اس کے علاوہ صوبائی وزراء ، انسپکٹرجنرل پولیس ،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اعلیٰ حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، مرحوم کی میاں میر قبرستان میں تدفین کی گئی ۔
عبداللہ سنبل گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد ترپن سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔ مرحوم سیکرٹری داخلہ عبداللہ سنبل کو بیوروکریسی میں نمایاں مقام حاصل تھا ،ان کے والد بھی سابق آئی جی رہ چکے ہیں ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا عبداللہ سنبل مرحوم کے والد ۔ بیٹے اور سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ عبداللہ سنبل مرحوم فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے ۔۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔