مودی سرکار کا جھوٹا پروپیگنڈہ بھارتی لوک سبھا کے ممبران کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا۔
کانگریس لیڈر ادھیر رانجھن چودھری نے 27 فروری2019 سے متعلق تمام راز فاش کردیے ،ادھیر رانجھن نے کہا مودی سرکار نے ہمیں جوش دلایا کہ؛" ہم نے دشمن سے بدلہ لینے کے لیے بالاکوٹ پر حملہ کیا ہے لیکن اسکے بعد ہمیں کوئی معلومات نہیں دی جاتیں"۔
ادھیر رانجھن نے کہا ہمیں بتایا گیا کہ"بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے ایف سولہ طیارے کو مار گرایا گیا ہےلیکن وہ کہیں نظر نہیں آیا"چشم دید گواہوں نے ہمارے ہیلی کاپٹر کو تباہ ہوتے دیکھا۔
تمام انٹرنیشنل ایجنسیز نے اس بات کی تصدیق کی کہ؛" بالاکوٹ میں کوئی جانی نقصان یا واقعہ رونما نہیں ہوا،انیلیسس آف اوپن سورس سیٹیلائٹ امیجری بائی ایٹلانٹک کونسل ڈیجیٹل فارنسک لیبارٹری،سین فرانسسکو لیبارٹری، آسٹریلین سٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ نے تصدیق کی کہ؛" بھارت نے پاکستان میں کسی ٹارگٹ پر حملہ نہیں کیا"۔
2019 میں مودی سرکار نے انتخابات میں کامیابی کیلئےپلوامہ میں خود حملہ کروا کر اپنے 40 فوجیوں کو ہلاک کروایا۔
حملے کے بعد اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے الزام پاکستان پر لگادیا گیا جو کہ جلد ہی جھوٹا ثابت ہوگیا،مودی سرکار ماضی میں بھی انتخابات میں کامیابی کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتی رہی ہے۔
پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے بالاکوٹ میں سٹرائیک کا ڈرامہ رچانے کی بھی کوشش کی لیکن اس میں بھی بری طرح ناکام رہا۔
بین الاقوامی ایجنسیوں کےبعد بھارت کی اپنی ایجنسیوں اور لوک سبھا کے ممبران نےمودی سرکار کے تمام دعووں کو جھوٹا ثابت کردیا