راولپنڈی میں موبائل فون سمزکا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) کےسائبر کرائم سیل راولپنڈی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی شکایت پر کریک ڈاؤن کیا، اس دوران موبائل فونزسمزکی غیرقانونی کاروبارمیں ملوث3ملزمان گرفتارکر لیا گیا۔
گرفتار افراد میں فوادخان ،خلیل جبران اور جعفر حسین شامل ہیں ، ملزمان سے 8 موبائل فون ،1لیپ ٹاپ،5 بی وی ایس ڈیوائسزاور285 تھم پرنٹ برآمد کیے گئے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔