ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 اکتوبرکودوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت کرنےوالےسول جج قدرت اللہ کی عدالت کوسپریٹنڈنٹ اٹک جیل کاخط موصول ہوا جس میں معذرت کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوسیکیورٹی وجوہات پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔
معاون سرکار وکیل نے استدعا کی کہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے اس لئے سماعت ملتوی کر دی جائے
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کے مؤکل کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کا حکم دیدیا ہے ۔انہیں پیش کرنے کا نیا حکم جاری کیا جائے ۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دو اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
سماعت سے قبل کا احوال
چیئرمین پی ٹی آئی کو سول کورٹ میں پیشی کے لئے پولیس کی گاڑیاں اٹک جیل سے خالی ہاتھ واپس آگئیں۔
جیل احکام نے معذرت کرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا اظہارکردیا۔20 سے زاہد پولیس کی گاڑیاں دو دو کرکے واپس روانہ ہوگئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کو آج سول عدالت میں پیش کرنا تھا۔بگتربند گاڑی بھی بغیر مہمان کےواپس روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ غیرشرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج اسلام آباد سول کوٹ میں طلب کر رکھا تھا ۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں۔