بھارتی پارلیمنٹ کے سب سے معمر رکن شفیق الرحمان برق 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق طویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، پارلیمنٹ کے سب سے معمر رکن نے مراد آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور کئی بار پارلیمنٹ کا ممبر بننے والے شفیق الرحمن برق کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سوگوار خاندان کے افراد کو اس بے پناہ دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت ملے، دلی خراج عقیدت۔
شفیق الرحمان برق چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور 2019 میں پانچویں بار سنبھل سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔