پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کہتے ہیں کہ ہم پنجاب میں وزارتیں نہیں لے رہے مسلم لیگ ن کی حمایت جاری رکھیں گے۔
لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کابینہ کاحصہ نہیں بنے گی، انھوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں وزارتیں نہیں لے رہےمرکز کی طرح پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کی غیر مشروط حمایت کرینگے۔
پنجاب میں پیپلز پارٹی کےپارلیمانی لیڈعلی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازکوانتخاب میں ووٹ دیا،آئندہ بھی سپورٹ کرینگے،مستقبل میں پاور شئیرنگ کی بات ہوئی تو پارٹی اس پر فیصلہ کرے گی۔