غیرقانونی افغان باشندوں کاپاکستان سےانخلا جاری ہے،واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ اٹھانوے ہزار سے زائدہو گئی۔
انیس فروری سے پچیس فروری تک پانچ ہزار تین سو چھیاسی افغان شہری اپنے ملک واپس چلے گئے، پاکستان چھوڑنے والوں میں سترہ سو چونسٹھ مرد، گیارہ سو بیس خواتین اور دو ہزاز چار سو چوراسی بچے شامل تھے۔
دو سوسینتیس افغان خاندانوں کی دوسو بارہ گاڑیوں میں اپنےوطن واپسی عمل میں لائی گئی،اب تک پاکستان چھوڑنےوالے غیرقانونی افغان باشندوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ اٹھانوے ہزار دو سو اٹھائیس ہو چکی ہے۔