وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے سنی اتخاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب اورن لیگ کی امیدوار مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے ہیں جس کے بعد رانا آفتاب کا کہناتھا کہ ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، ہمارے پاس اچھے نمبرز ہیں ، کل سرپرائز دیں گے ۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آفتاب کا کہناتھا کہ کہ ہماری مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں،ہاؤس مکمل نہیں ہے، دہرا معیار ہے کے پی میں اجلاس نہیں بلایا جا رہا،یہ اپنے گھر کے علاوہ کسی کو عہدہ نہیں دے سکتے، اگر ان لوگوں نے ایسا کرنا ہے تو جاتی امرا میں اسمبلی بنا لیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل سپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے کیا ، ووٹنگ کا عمل کل پنجاب اسمبلی میں کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارو ں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔