پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) ایڈیشن 9 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے 181 رنز کے ہدف کے جواب میں167 رنز ہی بنا سکی۔جس میں خواجہ نافع 36 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔
اس سے قبل پی ایس ایل 9 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لازمی پڑھیں۔ لاہور قلندرز کے باؤلر حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 181 رنز کا ہدف دیا۔
سلطانز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے سب سے زیادہ 72 رنز بنائے جبکہ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے 51 رنز سکور کیے۔
لازمی پڑھیں۔ شاہین کا حارث رؤف کے پی ایس ایل 9 سے باہر ہونے پر ردعمل سامنے آگیا
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمدعامر نے 2، ابرار احمد اور عقیل حسین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔