تحریک انصاف کے رہنمائوں بیرسٹر گوہراورشیر افضل مروت کے درمیان صلح ہوگئی۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کوگلے لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کو منانے کیلئے پی ٹی آئی کے مرکزی آفس پہنچے ، شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کوگلے لگا لیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں :۔شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان بازی مہنگی پڑگئی
شیر افضل مروت نے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے ملنے اُن کے دفتر آیا ہوں،مجھے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس دیئے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں،بیرسٹر گوہر اور میرے درمیان اختلافات کی باتیں ہو رہی ہیں،بیرسٹر گوہر مجھے چھوٹے بھائیوں کی طرح عزیز ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ میں نے پوری قیادت کے حوالے سے بات کی تھی،میرا مؤقف تھا احتجاج میں وہ رسپانس نہیں دیا گیاجو ہونا چاہیے تھا،بیرسٹر گوہر کی نااہلی سے متعلق میں نے کوئی لفظ نہیں کہا تھا،اِس کے باجود مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔