پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان بازی مہنگی پڑ گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر عمر ایوب کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس میں 2 روز میں معافی نامہ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق جواب نہ دینے یا تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں شیر افضل مروت کے خلاف پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رؤف حسن کے خلاف بیان بازی پر بھی شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کیا گیا تھا۔