نو منتخب ممبران کی حلف برداری کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اور سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس ہو چکے ہیں جن میں نومنتخب اراکین کی جانب سے حلف اٹھا لیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کا احتجاج
ہفتہ کے روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے جو کہ 28 فروری کو سہ پہر 3 بجے ہوگا اور اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
صوبائی اسمبلی کا اجلاس گورنر بلوچستان کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جبکہ اسپیکر سمبلی جان جمالی اجلاس کی صدارت کریں گے۔