نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے استحکام پاکستان کے صدر عبدالعلیم خان اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین سے الگ الگ ملاقات کی جس دوران ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران پاکستان کے مفادات کے تحفظ کیلئے مل کر سیاسی تعاون کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کی معاشی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔
شہبازشریف نے چوہدری سالک حسین سے ملاقات کے دوران چوہدری شجاعت حسین کیلئے نیک تمناوں کا پیغام دیا ۔ اس موقع پر چوہدری سالک نے شہبازشریف کو وزیراعظم نامزد ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ۔