ڈیرہ اسماعیل خان میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ شرپسندوں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔