استحکام پاکستان پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کو وفاقی اورصوبائی سطح پرغیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
ملک بھرمیں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئےتمام سیاسی جماعتوں میں شراکت اقتدار کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے،ا ور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)اوراستحکام پاکستان پارٹی کااجلاس ہوا ۔
پریس ریلیز
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 21, 2024
اسلام آباد
21 فروری، 2024
اعلامیہ
آج اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر جناب عبدلعلیم خان نے وفاقی اور صوبائی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔
اجلاس… pic.twitter.com/6dvoBFcMDx
جس میں آئی پی پی کے صدرعبدالعلیم خان اورمسلم لیگ ن رہنما اسحاق ڈار ، سردارایاز صادق،اعظم نذیر تارڑ اورملک احمد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی نے وفاقی اورصوبائی سطح پرمسلم لیگ (ن)کومکمل اورغیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ جس پر لیگی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی سے شراکت اقتدار کا فارمولا طے پانے کے بعد آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہماری اتحادی ہیں۔