سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی193کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن میں تھا۔
زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ قلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں :۔گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ، علاقے میں ریسکیو ٹیموں کا الرٹ کر دیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔ جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کا مرکز 45 کلومیٹر جنو ب مشرق میں تھا ۔