پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔’ مجھے پھانسی دی جائے‘ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، عہدے سے مستعفیٰ
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل 50 ایم این اے کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی، مخصوص نشستوں کیلئے پرسوں الیکشن کمیشن میں درخواست دیں گے، تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 180 سیٹوں پر جیت چکی ہے ، بارہا کہا ہم نے قومی اسمبلی کی 180سیٹیں جیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے فارم 45 کے مطابق فارم 47 مرتب کیا جائے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی متنازع ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے ایک بار پھر سے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر عہدے سے مستعفی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں دے گا، انتخابی دھاندلی سے متعلق شفاف تحقیقات کی جائیں۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔