جمعیت علما اسلام نظریاتی نے انتخابی اتحاد میں تحریک انصاف کیساتھ چلنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
تحریک انصاف اورجےیوآئی نظریاتی کےدرمیان مذاکرات ختم ہوگئے، جس کے بعد تحریک انصاف اور جےیوآئی نظریاتی کےقائدین نے مشترکہ نیوزکانفرنس کی ۔
جےیوآئی نظریاتی کے رہنما مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ ہم پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں اس نظام پراعتماد پیدا کیا جائے، جس کیلئے ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہرنے کہا کہ ملکی معیشت اورحالات کو بہتر کرنےکیلئےمل کرآگے بڑھیں گے،ہم رابطے جاری رکھیں گے،اورمشترکہ کوششیں کریں گے۔
اس موقع رہنما پی ٹی آئی اسدقیصر نے کہا کہ پورا الیکشن متنازعہ ہوگیا ہے،کمشنر راولپنڈی کےبیان سےواضح ہوگیاکہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی ہے،ان انکشافات کی انکوائری ہونی چاہیے،کراچی اورکوئٹہ جائیں گے،بندکمروں کےفیصلوں کااختیارکسی کونہیں دیں گے۔
اسدقیصرنے کہاکہ منصوبہ بندی سے ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا،ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کررہے ہیں،جو بھی وزیراعظم ہمارےعلاوہ وزیراعظم بنا وہ جعلی ہوگا۔