نگران وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کو ڈویژن کا درجہ دیدیا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات بھی کابینہ ڈویژن کو منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد انٹیلی جنس بیورو کو ڈویژن کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو عہدے کے لحاظ ڈویژن کے سیکرٹری ہوں گے۔ آئی بی ڈویژن کا دفتر کابینہ ڈویژن میں قائم ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کےمعاملات کابینہ ڈویژن کومنتقل کردئیے گئے۔ پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کےماتحت کام کرے گا اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو جوابدہ نہیں ہوگا۔ اس اقدام سے سیکرٹری آٸی پی سی بھی بورڈ آف گورنرزکے رکن نہیں رہیں گے۔