کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل پر امریکہ کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا۔ امریکی سیکریٹری انٹونی بلنکن نے کہا کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے۔کینیڈا کسی بھی بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہوکرشفاف تحقیقات یقینی بنائے۔
فائیو آئیزکی بھارت کے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکہ بھی کینیڈا کا حمایتی بن گیا۔ انٹونی بلنکن کے مطابق امریکہ کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پرگہری تشویش ہے اور سنجیدگی سے تمام معاملے کو دیکھ رہا ہے۔
امریکہ کینیڈین شہری کے قتل میں کینیڈا کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔ چاہتے ہیں کہ تفتیش درست سمت میں آگے بڑھے اوربھارت تعصب سے بالاتر ہو کر کینیڈین شہری کے قتل کی تحقیقات پرکینیڈا سے تعاون کرے۔امریکہ بین الاقوامی جبر کی شدیدمخالفت کرتا ہےاورکوئی بھی ملک اگر ایسا کرنےکا سوچتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی ہو گی۔