نگراں پنجاب کابینہ نے لیاقت چھٹہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی منظوری دے دی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کیخلاف الیکشن ایکٹ اورضابطہ فوجداری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نگران پنجاب کابینہ نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر اندراج مقدمہ کی منظوری دے دی الیکشن الیکٹ اورضابطہ فوجداری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ذرائع صوبائی کابینہ کا کہنا تھا کہ لیاقت چھٹہ کےخلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کو ہدایات بھی جاری کردی گئیںلیاقت چھٹہ پر فوجداری ایکٹ اور الیکشن رولز کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگالیاقت علی چھٹہ پر مقدمہ ایڈیشنل کمشنرراولپنڈی کی مدعیت میں درج کیا جائیگا۔