پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 130رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں شعیب ملک نے 53 رنز کی اننگ کھیلی اور سرفہرست رہے لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے ، ان کے بعد اوپننگ پر آنے والے کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے ، کیرن پولارڈ 18 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطرہ خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
ملتان سلطانز کی جانب سےمحمد علی نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عباس آفریدی اور ڈیوڈ ویلی نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی تاہم اسامہ میر ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلدنگ کا فیصلہ کیا ،ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے جس میں ریزا ہیندرکس 79 رنز جبکہ ڈیوڈ ملان 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے محمد رضوان 11 اور خوشد ل شاہ 28 رنز بنانے میں کامیا ب ہوئے ۔