منڈی بہاءالدین میں بھی آشوب چشم کی وبا نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔
سرکاری اسپتال میں روزانہ ایک سو سے زائد مریض رپورٹ ہونے لگے۔انچارج آئی ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی وبا سے بچاؤ ممکن ہے
اسی حوالے سے ڈاکٹر سرفراز لطیف کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں میں وبا کی شدت کا دورانیہ 3 سے 4 دن ہے۔متاثرہ افراد اپنی آنکھیں بار بار دھوئیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں
اس کے علاوہ لاہور گجرنوالہ قصور سمیت پنجاب بھر میں آشوب چشم کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔