بجلی گیس کی قیمتوں کے بعد واسا نے بھی اپنے ٹیرف میں 2 سو فیصد آضافہ کر دیا،دو ماہ کی بجائے اب ہر مہینے واسا کا بل ادا کرنا ہو گا ۔ملتان میں مہنگے بلوں کے باعث سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے کنکشن ختم کرنے کی درخواستیں دینا شروع کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ،مالی بحران کا شکار واسا نے بل دو سو فیصد تک بڑھا دئیے ،ملتان میں زائد بل سے تنگ شہری کنکشن کٹوانے واسا دفتر پہنچ گئے۔
واسا کے مطابق 19 سال سے پرانے ٹیرف پر عمل کیا جا رہا تھا ،نگران حکومت کی جانب سے بلوں میں آضافہ کیا گیا ہے۔ریکوری انچارج منصورنے کہا کہ کنکشن ختم کرنے کے حوالے سے ہمارے پاس بلوں کی درستگی کے لیے لوگ زیادہ آ رہے ہیں ،ہمیں بھی اندازہ ہے کہ حکومت نے جو ٹیرف میں آضافہ کیا ہے اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت واسا کے بلوں میں آضافہ فوری واپس لے تاکہ صاف پانی کی بنیادی سہولت دستیاب ہو سکے۔شہری محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ جب میں نے اضافے کا دیکھا تو میں اپنا کنکشن ختم کروانے کے لیے آیا ہوں درخواست دی ہے ہمیں یہ کنکشن نہیں چاہیے ۔بجلی گیس کے بلوں میں آضافہ جتنا بھی کمائیں بلوں پر خرچ کریں گے۔