نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کا نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لیاقت چٹھہ کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ طور پر نتائج کے ردوبدل کے الزامات کےلیے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ کمشنرراولپنڈی کے بیانات کی تحقیقات کرائیں گے، کمشنر راولپںڈی کی گفتگو میں سازش کا پہلو موجود ہے، کمشنر راولپنڈی کی گفتگو کی تحقیقات ہوں گی۔