پشاور میں جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر ایگزیکٹو بھی شامل ہیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونیوالوں میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر ایگزیکٹو شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر نادرا کے 59 جعلی شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے، گرفتار افسران کیخلاف 2 مختلف مقدمات درج ہیں۔