جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد لانے میں جنرل(ر) فیض حمید کے ملوث ہونے پر وضاحت کردی۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جنرل فیض کا نام غلطی سے لیا ،وہ عدم اعتماد کے موقع پر میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔جنرل باجوہ اور فیض حمید کو 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کاذمہ دارسمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک پیغام تھا کہ اگر استعفیٰ دے دیا جائے تو آپ عدم اعتماد کی تحریک واپس لے لیں ۔ زیادہ سے زیادہ یہ ہو گا کہ انہوں نے محفوظ انداز میں بات کی ہو گی اور میں کھل کر بات کر رہا ہوں ۔
مولانا فضل الرحمن نےکہا کہ ہماری سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے ۔ جو چیزیں آنکھوں کے سامنے ہوئیں ان پر حلف کی باتیں کرنا درست نہیں ، اس معاملے کو زیادہ زیربحث لانے کے بجائے تاریخ کے حوالے کر دینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:۔عدم اعتماد پر ساتھ نہ دیتا تو کہا جاتا میں نے پی ٹی آئی کو بچایا، مولانا فضل الرحمن
واضح رہے کہ گزشتہ روز سماکے پروگرام ’’ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےمولانافضل الرحمان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ اورفیض حمید کےکہنےپرلائے،اس پربعدمیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نےمہرلگائی،جنرل باجوہ اورفیض حمیدنےتمام جماعتوں کوعدم اعتماد لانے کا کہا تھا،جنرل باجوہ اورفیض حمید کی موجودگی میں تمام جماعتوں کوبلایاگیاتھا،تمام جماعتوں کوکہاگیا کہ کیا کرناہےاورکس طرح چلنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کےحق میں نہیں تھا، اس وقت جنرل باجوہ اور فیض حمیدہم سےرابطےمیں تھے،پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک پیپلزپارٹی چلارہی تھی، فیض حمیدمیرے پاس آئے اور کہا جوکرناہےسسٹم کے اندر رہ کرکریں کوئی اعتراض نہیں ہو گا ،سسٹم کے اندرکامطلب اسمبلیوں کےاندرتھا لیکن میں نےانکارکردیاتھا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب ایم کیو ایم اور بی اے پی کے ارکان ٹوٹ کر آئے تو انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس اکثریت ہے اگر پھر انکار کرتا تو کہا جاتا کہ فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی کو بچا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:۔جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض حمید نےفضل الرحمان کے دعوےمسترد کر دیئے
دوسری جانب جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ اورجنرل(ر)فیض حمیدنےجمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کےتحریک انصاف کی حکومت گرانے کادعویٰ مستردکردیا ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کی 2بارمولانا فضل الرحمان سےملاقات ہوئی، جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ حلفاً مولانا کے بیان کی تردید کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنرل(ر)فیض حمیدبانی تحریک انصاف کیخلاف تحریک عدم اعتمادسےکئی ماہ پہلےعہدہ چھوڑچکےتھے،اوروہ عدم اعتمادکے وقت کور کمانڈر پشاور تھے۔جنرل(ر)فیض حمیدنومبر2021میں اسلام آبادسےچلےگئےتھے۔