ایران نے رفح میں اسرائیل کے ممکنہ زمینی آپریشن پراوآئی سی کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نےسیکریٹری جنرل اوآئی سی کوفون کیا اورکہا کہ رفح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن سے10لاکھ فلسطینی متاثر ہوں گے،مسلم ممالک اسرائیل کو جارحیت سےروکنےکےاقدامات کریں۔
دوسری جانب سی آئی اےچیف نے اسرائیلی وزیراعظم سےملاقات کی ہے،ملاقات میں موساد کے سربراہ بھی موجود تھے، اس دوران قیدیوں کی رہائی کے معاہدےپرگفتگو کی گئی۔
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا ہے کہ بیروت سےہونےوالےحملوں کاجواب دےرہےہیںاورہم کسی دوسرےملک میں50کلومیٹر اندرکارروائی کرسکتےہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سرائیلی طیاروں کی جانب سے نصیرات پر بمباری کی گئی ہے، جس میں11فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 6بچےبھی شامل ہیں۔
ادھر عالمی ادارہ صحت نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں مریضوں کومشکلات ہیں،جنگ بندی کی جائے،غزہ میں خوف،بھوک،مایوسی اورموت کےسواکچھ نہیں۔