بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئےکہا کہ وہ جیل سے رہا ہوتے ہیں تو میں خاص طورپر بھارت سے پاکستان جاونگی۔
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں اپنی نئی میوزک ویڈیو کی لاونچنگ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں بہت حیران ہوں کہ ایک شریف انسان کو جیل میں بند کر رکھا ہے،جہاں عوام کی زبان پر صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کا نام ہے۔
View this post on Instagram
راکھی نےدعوی کیا کہ عوام عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے، اورکوئی بھی عوام کے جذبات کو بدل نہیں سکتا،عمران خان کو کسی چیز کی کمی
نہیں،وہ صرف عوام کیلئے سب کچھ کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
انٹرویو کے دوران راکھی نے کہا کہ عمران خان کے جیل سے رہا ہونے پر وہ پاکستان آئیں گی اور پی ٹی آئی کے جیتنے پر دوسری بار عمرہ بھی ادا کرینگی۔
انہوں نے اپنی ایلبم کا گانا بےبی ڈرامہ کوئین عمران خان کے نام کردیا۔