دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل برج العرب کو مرمت کے لیے 18 ماہ بند کرنے کا اعلان کردیاگیا۔
دبئی کا مشہور لگژری ہوٹل برج العرب،جو اپنی منفرد کشتی نما ساخت اورشاندار ڈیزائن کی وجہ سےدنیا بھرمیں پہچانا جاتا ہے،اب ایک بڑی تبدیلی کے مرحلےمیں داخل ہونےجارہا ہے،برج العرب ہوٹل کی 1999 کے بعدپہلی بڑی مرمت کا آغاز ہورہا ہے
View this post on Instagram
کمپنی کی جانب سےکہاگیا ہے کہ مرمت کےدوران کشتی نما ہوٹل کی منفرد ساخت کو برقرار رکھا جائے گا، ہوٹل کے اندرونی ڈیزائن اور طرزِ تعمیر کو محفوظ بنانے پر توجہ دی جائے گی
View this post on Instagram
برج العرب کی تعمیر سے پہلے سمندر میں ایک مصنوعی جزیرہ بنایا گیا،جو جمیرہ بیچ سے تقریباً 280 میٹر دور ہے،ہوٹل کےاندرونی حصوں میں 24 قیراط سونےکی تہہ بڑے پیمانےپراستعمال کی گئی ہے،جوستونوں، دیواروں اور دیگر سجاوٹی حصوں کو شاہانہ انداز دیتی ہے۔
View this post on Instagram
ہوٹل میں تقریباً 30 اقسام کے قیمتی پتھر اور سنگِ مرمراستعمال کیے گئے ہیں،جن میں اطالوی اسٹاچوریو ماربل بھی شامل ہے،جو کلاسیکل فنِ تعمیر سے جڑا ہوا ہے۔






















