الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 سے مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 163 بہاولنگر سے اعجازالحق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق 84 ہزار 343 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
یاد رہے کہ این اے 163 بہاولنگر میں قومی اسمبلی کا چوتھا حلقہ ہے اور اس حلقے میں اعجاز الحق اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت بسرا مدمقابل تھے۔