پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے بیٹھک لگادی ۔
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہنما اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا ۔
پی پی اجلاس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، نومنتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی ،نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی سینٹرل ایگزیگٹیو کمیٹی رکن حاجی علی مدد جتک، میر عبیداللہ گورگیج، اورصمد خان گورگیج شریک ہوئے ۔
اجلاس میں انتخابات کے بعد کی سیاسی امور پر بات چیت اور بلوچستان میں حکومت سازی سمیت دیگر اہم امور پربھی مشاورت کی گئی۔