کراچی کے 40 سے زائد قومی و صوبائی حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام فریقین کی شکایت سن کرقانون کےمطابق فیصلہ کرے،الیکشن کمیشن تمام شکایتیں سن کر22 فروری سے پہلےفیصلہ کرے،الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کےفارم 45 یا47کاریکارڈ سےجائزہ لیں،اگرکوئی بےضابطگی پائی جائےتوالیکشن کمیشن اسےدور کرے ،الیکشن کمیشن درخواستوں پر قانون کےمطابق فیصلہ کرے،اسکےبعد متاثرہ فریق چاہےتوقانون کےمطابق متعلقہ فورم سےرجوع کرسکتےہیں ، تمام درخواست گزاروں نےایک جیسےخدشات کااظہارکیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا کہ درخواست گزارالیکشن ایکٹ 2017 کےتحت متعلقہ فورم سےرجوع کریں،عدالت نےمصطفیٰ کمال،خالد مقبول صدیقی ودیگرکےخلاف دائرتمام درخواستیں نمٹادی۔