پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیاہے لیکن وزارتیں لینے کی بجائے آئینی عہدے لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سماء نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران اہم ترین فیصلے کر لیے گئے ، پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے حکومت بنانے اور صرف آئینی عہدے لینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ن لیگ سے صدر ، چیئرمین سینیٹ، صوبائی گورنرز کے عہدے لینے پر بات ہو گی ۔پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے وفاقی وزارتیں نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے ، پی پی اپنی شرائط پر حکومتی بینچز پر بیٹھے ۔