پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے لیے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت تمام ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ٹرافی کی تقریب رونمائی لاہور ریس کورس گراونڈ میں منعقد کی گئی،ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد سرفراز، کراچی کنگز کےکپتان شان مسعود اورپشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اور لاہور قلندر کےکپتان شاہین آفریدی نے شرکت کی۔
اس موقع پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی نےمیڈیا ٹاک کرتے ہوئےکہا کہ امید ہے یہ ٹونامنٹ اچھا رہےگا،ہماری طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں،میں نے تاحال پوری طرح سے عہدہ نہیں سنبھالا ہے،مگرٹیم سے تمام آگاہی لیتا رہتا ہوں،جو پاکستانیوں کا خواب ہےاسے پوارا کرنےکی کوشش کریں گے،ہرکسی ہماری محنت نظر آہے گی
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا جب تک تمام طرصورتحال سے آگاہ نہیں ہوتا، تب تک کچھ نہیں کہ سکتا،تمام کمیوں پرکام کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔
پشاور زلمی کےکپتان بابراعظم نے میڈیا ٹاک میں کہاپچھلے سیزن میں بولنگ میں کمی تھی،اس باربولنگ کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے،نوجوان کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں،تمام ٹیمیں آن پیپر بہت اچھی ہیں،محمد حارث اس بار ہمارے لیےٹرمپ کارڈ ثابت ہوں گے۔
لاہور قلندر کےکپتان شاہین آفریدی نےکہا کہ ہماری ٹیم کافی اچھی ہے،ذمان خان سیت تمام ینگسٹرز ٹیلنٹیڈہیں،تمام قلندرز کے پی ڈی پی کے پلیئرزہماری لیے ٹرمپ کارڈثابت ہوں گے،بطور پروفشنل پلیئر ہرصورتحال سےنمٹنے کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے
میں بلکل فٹ ہوں اورہرچیلنچ سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں۔