الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے این اے 69 منڈی بہاؤالدین کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 69 کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر اقبال بوسال کامیاب قرار پائے ہیں۔
لازمی پڑھیں ۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری کر دیئے
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 69 میں ن لیگ کے امیدوار ناصر اقبال بوسال ایک لاکھ 13 ہزار 285 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔
لازمی پڑھیں۔ مسلم لیگ ن میں اب تک کتنے آزاد امیدوار شامل ہوچکے ؟ جانیے
نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد امیدوار کوثر پروین ایک لاکھ 8 ہزار 768 ووٹ حاصل کر سکیں۔