کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے نکلا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، تحقیقات کے دوران ملزمان معیز احمد اور مہران یونس کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے نکلا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، پرائما وائر اور پستول برآمد ہوئے۔
تحقیقات کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کا تعلق بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے ہے اور انہوں نے اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی ریکی بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کو تھانہ سی ٹی ڈی منتقل کردیا گیا، ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔