مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نےکہا ہے کہ پارٹی میں شامل ہونے والے آزاد امید واروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا
چیف آرگنائزرن لیگ مریم نوازسے پارٹی میں شامل ہونے والے7نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ، جن میںپی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے شہزادہ گزین عباسی ،راجن پور سے خضر مزاری، پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ، پی پی 49 پسرور سے رانا فیاض اور پی پی 97 چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ شامل تھے ۔
مریم نواز شریف نے آزاد ارکان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی اور ان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا فیصلہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کے حل کا ذریعہ بنے گا،آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔
اس موقع پر آزاد ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف کی قیادت اور عوام کی خوش حالی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔