سندھ کی تحصیل میہڑ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عرفان ظفر لغاری کو گرفتار کر لیا گیا۔
میہڑ سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی عرفان ظفر لغاری، ان کے چچا قمبر لغاری اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی فیاض بھٹ کو انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
این اے 227 پر پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار عرفان ظفر، عمران لغاری ، قمبر لغاری پر میہڑ تھانہ پر دہشتگردی ایکٹ تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
ملزم عرفان ظفر لغاری عمران لغاری اور قمبر لغاری سمیت دوسو افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان پر پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ اور حملہ کرنے کے الزامات ہیں۔