شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ایک ماہ کی ہوگئی جس کا جشن اُنہوں نے فیملی کے ساتھ منایا اور بیٹی کی نئی تصاویر بھی جاری کردیں۔
معروف اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ہاں 3 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے 5 جنوری کو اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر کیا تھا۔
اداکار جوڑی عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی کو دنیا میں آئے ایک ماہ ہوگیا ہے اور اس خوشی میں اُنہوں نے اپنے گھر میں کیک کاٹا اور اپنی فیملی کے ساتھ جشن منایا، کیک پر لکھا گیا ’’آراء کو پیدائش کا ایک ماہ مبارک ہو‘‘ لکھا گیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی فیملی فوٹوز پوسٹ کردیں، جن میں اُن کی ننھی پری ’جہاں آراء سعید‘ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم تصاویر میں عروہ اور فرحان نے اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔
View this post on Instagram
عروہ حسین نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ آراء کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے کے ساتھ ہمارا امریکا کا سفر اختتام پذیر ہوا۔
اداکارہ نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے اچھا سُسرال ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے دسمبر 2016ء میں شادی کی تھی جبکہ سال 2020ء میں شوبز جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم گزشتہ سال عیدالفطر پر دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں، جس کے بعد علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔