ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 130.24 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 39.641 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17.21 ملین ڈالر تھا۔ مقداری لحاظ سے سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 198فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 981395 میٹرک ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 329157 میٹرک ٹن تھا۔
اعداد وشمار کے مطابق اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 102.74 فیصد نمو ہوئی۔ اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 23.49 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست میں 11.58 ملین ڈالر تھا۔