مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے کامیابی حاصل کرلی۔
جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ اسلام آباد کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج آگئے
عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار خواجہ آصف ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری
این اے 71 سے سابق وزیر نے ایک لاکھ 18 ہزار 566 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار 100272 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔