عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو شام 5 بجے تک بلا کسی تعطل کے جاری رہے گا۔
این اے 100 فیصل آباد پر خواتین پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کی فوٹیج سامنے آگئی۔ سدھار پولنگ اسٹیشن پرخاتون کی ٹھپے لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی، خاتون بیلٹ پیپرز پکڑ پکڑ کر ٹھپے لگاتی رہی۔ پولیس اہلکار خاموش بیٹھا رہا۔
خیال رہے کہ این اے 100 میں سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نثار جٹ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔